ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور: دکشن کنڑا ضلع کی 17گرام پنچایتوں میں مکمل لاک ڈاؤن

مینگلور: دکشن کنڑا ضلع کی 17گرام پنچایتوں میں مکمل لاک ڈاؤن

Tue, 15 Jun 2021 12:20:42    S.O. News Service

منگلورو، 15؍ جون (ایس او نیوز) دکشن کنڑا ضلع میں کووڈ۔ 19 کے 50 زائد پازیٹیو  معاملوں  کے بعد ضلع انتظامیہ نے 17 گرام پنچایتوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ 

دکشن کنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کے وی راجندر نے کہا کہ منگلورو تعلقہ کے نیرمرگا اور کوناجے ،بیلتنگڈی کے 8 ، سولیا کے 5 اور کڈبا کے 2 مواضعات میں پیر کی صبح 9 بجے سے 21 جون کی صبح 9 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہےگا۔ مہر بند مواضعات میں ٹاسک فورس تعینات کی گئی ہے جو مکینوں کو رقم کے عوض ضروری اشیا فراہم کرے گی۔ 

دریں اثنا اُڈپی ٹاؤن میں صورت حال میں بہتری کے بعد پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے اور ضروری اشیا کی دکانوں کو 2 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت  دی گئی ہے۔ اُڈپی ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دکانوں میں کورونا قواعد پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ 


Share: